کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کیس ری اوپن کردیا۔ کیس کی ازسرنو تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مقدمات کی تمامتر تفصیلات طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کرلی
عدالت نے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے سانحہ 12 مئی کے کتنے مقدمات درج ہوئے؟ مقدمے میں کتنے ملزمان گرفتار ہیں؟ سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی موجودہ پوزیشن بھی بتائی جائے۔
دوران سماعت عدالتی معاون فیصل صدیقی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ایڈووکیٹ شہاب سرکی کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔
جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کو عدالتی نظام مفلوج ہوا، اس پر کیا کارروائی ہوئی۔ کرمنل مقدمات اپنی جگہ مگر عدالتی نظام مفلوج کرنے کے ذمے داران کا تعین بھی ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لئے ضروری ہے کہ ذمے داران کا تعین کریں، عدالت نے سماعت 6 جون تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی معاونین سے دلائل طلب کرلئے۔
درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف ، بانی ایم کیو ایم، سابق مشیر داخلہ اور میئر کراچی وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا راستہ روکنے کے لئے دہشت گردی کی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر متحدہ نے کراچی میں قتل عام کیا۔ اس سانحہ میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سانحہ کی از سر نو تحقیقات کرائی جائے۔
Tags سانحہ 12 مئی