اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیشن نے ذہنی امراض کے اسپتال سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔
کمیشن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق کمیشن نے اسپتال کی عمارت کی تزئین وآرائش کے نام پرفنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ اسپتال کی اراضی سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کے لئے مخصوص کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔
کمیشن نے پرانے انسداد منشیات وارڈ کو مزید بہتر بننے اور نئے انسداد منشیات وارڈ کو فعال بنانے کی سفارش کی ہے۔
اسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملے کی کمی دور کرنے، کنٹریکٹ عملے کو مستقل کرنے جبکہ اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دینے کی بھی سفارش کی ہے۔
کمیشن نے داخل مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل وارڈ بنانے اور اسپتال کو مزید توسیع دینے کی سفارش کی۔ مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت کو یقینی بنانے اور دی جانے والی خوراک میں بہتری پیدا کرنے کی بھی سفارش کردی۔
Tags ذہنی امراض اسپتال لاہور