نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے حلف اٹھالیا

سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنرسندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی۔
تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ،آئی جی سندھ، سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، سابق صوبائی وزراء، بیورو کریٹس اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
فضل الرحمن یکم ستمبر 1950 ءکو کراچی میں پیدا ہوئے، 2005ء سے 2010ء تک دو مرتبہ سندھ کے چیف سیکریٹری رہے، جبکہ صوبائی سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی انہوں نے خدمات سرانجام دیں۔
وہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے، جبکہ اس وقت سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔