کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی جھوٹ بولیں لیکن اس کی کوئی حد رکھیں۔ بہت گواہ موجود ہیں جنہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو بھی بلائیں۔ انہوں نے جھوٹ کہا کہ فاروق ستار کو دعوت دی لیکن وہ آئیں نہیں۔ بہادرآباد والوں کی جانب سے مجھے افطار ڈنر میں نہیں بلایا۔ مسئلہ بہادرآباد والوں کی طرف سے ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو جنوبی سندھ صوبے کے مطالبے کے لئے جلسہ کرنے پر بہادر آباد والے نہیں مانے۔ ساتھی کارکن کاغذات نامزدگی جمع کرائیں پھردیکھ لیں گے میں اور بہادرآباد کے ساتھی مل کرٹکٹ دیتے ہیں یا نہیں۔
فاروق ستارنے کہا کہ میری طرف سے متحد ہوجانے میں کوئی کسرنہیں ہے، 5 مئی کے جلسے کے بعد سے بہادرآباد کی طرف سے کچھ اور آفرز کی جارہی ہیں۔
Tags فاروق ستار