نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے شہبازشریف نے4 نام پیش کردیئے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے 4نام پیش کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کےبعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 4 نام پیش کردیئے ہیں جن میں پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کا نام شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ ایک سے دو روز میں شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر محمو الرشید کی ملاقات متوقع ہے جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر بات کی جائے گی۔
اگر شہبازشریف اور محمود الرشید کے درمیان اتفاق نہ ہوا تو معالہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔