کراچی: ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے طےکیا ہے کہ اختیارات ایک شخص کےپاس نہیں ہوں گے۔ کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے اور پارٹی چلانےکا اختیار 3 مختلف لوگوں کے پاس ہوگا۔
پارٹی کی جانب سے الیکشن کا ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو سونپا ہے۔ جبکہ فاروق ستار کہتے ہیں تینوں اختیارات ان کے پاس ہوں تو ایسا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں لہٰذا بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Tags عامر خان متحدہ رہنما