لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کا اعلان کردیا۔
ریحام خان نے اپنی کتاب میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق واقعات اور طلاق کی وجوہات کا انکشاف کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ ریحام خان کی کتاب ابھی شائع بھی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا پر ناقدین نے اس پر تنقید بھی شروع کردی ہے۔
ریحام خان نے بھی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دیا کہ سوشل میڈیا مافیا کا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کرنے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ریحام خان نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں، وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصلیت ہی یہی ہے، مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔
Tags ریحام خان، کتاب