کراچی:حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کوٹینکوں اورگاڑیوں کےنیچےروندرہی ہے،آج ایک شخص کو بھی بھارتی فورسزنے گاڑی تلے روندا، کشمیریوں کےجسم کو پیلٹ گن سے چھلنی کیا جارہا ہے،
ساری حریت قیادت کو نظر بند کردیا گیا ہے، دنیاکوکشمیریوں پر ہونے والے ظلم ستم پرجاگنا ہو گا۔
حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے مزید کہاکہ بھارت کی کوشش ہےکشمیری اپنےموقف سے پیچھے ہٹ جائیں۔