اسلام آباد:مسلم لیگ ن کےلاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں عام انتخابات میں تاخیرکےامکانات پرتحفظات کا اظہارکیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نےکاغذات نامزدگی میں متفقہ ترامیم کیں، پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل بنچ کیسے مسترد کر سکتا ہے۔
نواز شریف نے کہاکہ الیکشن مؤخر کرانے کے حربے اختیار کیے جا رہے ہیںمگر الیکشن بروقت نہ ہونے سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچے گا، الیکشن بروقت نہ ہونے سے علاقائی آوازیں بھی اٹھیں گی، الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔