اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو حتمی ٹکٹ دینے کا فیصلہ وہ خود کریں گے،اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے لیے پیسے کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع دی جائے۔
عمران خان نے کہاکہ آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کیلئے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو 0303-5375113 پر اسکی اطلاع دیں۔