لاہور: پاکستان ریلویز کے سی ای او آفتاب اکبر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس عیدالفطر پر مسافروں کیلئے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا گیا،
ترجمان ریلوے مطابق عید کے دونوں دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی ،جبکہ پاکستان ریلوے اس وقت رمضان پیکج کے تحت ایڈوانس بکنگ پر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دے رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عیدالفطر پر پاکستان ریلوے مسافروں کی سہولت اور ہم وطنوں کو ان کے پیاروں سے ملانے کیلئے اضافی ٹرینیں بھی چلائے گا۔
پاکستان ریلویز کے سی ای او آفتاب اکبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔