اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دوست ذوالفقار بخاری نے ریحام خان کی کتاب کو انتہائی گھناؤنا اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے آنے والی کتاب پر دنیا بھر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتخابات کے موقع پر ریحام خان کی کتاب شائع ہونے کو ایجنڈا قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ریحام خان کےایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ ریحام کی کتاب کا متن لیک یا ہیک کر لیا گیا ہے ، کچھ بھی ہو ریحام خان کی کتاب شائع ہو کر رہے گی تاہم کتاب کے شائع ہونے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی جبکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ ایک سالہ شادی شدہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔