اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو پارٹی میں اہم عہدہ سونپ دیا، معروف قانون دان بابر اعوان کو پارٹی کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کردیاگیاہےجس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن پرسربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دستخط موجود ہیں۔
نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ ’ڈاکٹر بابر اعوان کو پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سینیئر نائب صدر مقرر کیا جاتا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔