پشاور : خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق ہوگیا، حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی (ف) کے محمود بیٹینی کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ معاملہ الیکشن کمیشن میں بھیجا جائے۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن بھیجے جانے کے بعد الیکشن کمیشن 2 روز میں 4 ناموں میں سے ایک نام کا فیصلہ کرے گا۔