روزانہ مسکارا لگانے سے خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

سڈنی: آسٹریلیا میں ایک خاتون 25 سال تک روزانہ آنکھوں میں مسکارا لگانے سے بصارت کھو بیٹھی، خاتون نے بتایا کہ وہ جب بھی صبح اٹھتی تو پہلے سے لگے مسکارا کو ٹھیک سے صاف کیے بغیر دوبارہ مسکارا لگاتی تھی ۔
روزانہ اس طرح سے مسکارا لگانے کے بعد آہستہ آہستہ انکی انکھوں میں جلن اور خارش ہونے لگی تھی جس کیلئے انہوںنے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ۔
انہوںنے مزید بتایا کہ جب تکلیف بڑھی تو ماہرِ چشم نے مختلف ٹیسٹ کرائے میں جس میں انکشاف ہوا کہ مسکارے کی وجہ سے پپوٹوں کے اندرونی حصے میں سیاہ رنگ کے سخت پتھریلے دانے نما نمودار ہوچکے ہیں جس سے خاتون کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ تقریباً بصارت کی صلاحیت کھوبیٹھی۔