کوئٹہ کے قریب سنجدی کے علاقے میںکوئلے کی کان بیٹھنے سے 6 مزدور پھنس گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیںہیں۔
چیف مائینز انسپکٹر افتخاراحمدکا کہنا ہے رات گئے گیس بھرجانےسےدھماکے کےبعدکان بیٹھ گئی تھی، مزید کان کنوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں،امید ہےکچھ دیر میں متاثرہ کان سے کانکنوں کو ریسکیو کرلیاجائےگا۔
کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے وہاں کام کرنے والے 6 مزدور پھنس گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 23 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔