نیب لاہورنے صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں شہباز شریف کو کل طلب کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں کل طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف کمپنی سے متعلق تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔نیب نے افسران کی تنخواہوں اور مراعات کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں نیب عائشہ غوث سمیت متعدد اراکین صوبائی اسمبلی کو پہلے ہی طلب کر چکا ہے۔