الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق برقرار رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ باقی انتخابی شیڈول اسی طرح ہی رہے گا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹریبونل 26 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صاد ق اور الیکشن کمیشن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔