افغان حدود سےپاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں نے حملے کیے ہیں ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق حملےافغان سرحدکیطرف سے باجوڑاوربلوچستان میں قمردین کاریزمیں کیےگئے۔ دہشتگردوں نے باڑھ لگانے والوں پر حملے کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے4اورچوکی پرتعینات پاک فضائیہ کاایک جوان زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کےعلاقوں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی اور دہشت گردوں کو افغان حکومت کے کنٹرول سے باہر کے علاقوں سے معاونت حاصل تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان چیلنجز کے باوجود سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے باڑھ لگانےکا کام جاری رکھےگا۔