ہمارے حصے ہوجائیں ووٹ بینک تقسیم نہیں ہونے دیں گے،فاروق ستار

کراچی:رہنما ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارنے کہاکہ لوگ سوال کررہے ہیں کہ فاروق ستار کورابطہ کمیٹی سے کیوں نکالا، لوگوں کوان سوالوں کا جواب نہیں مل رہا ہے، انہوںںے کہاکہ بہت سے لوگ ناراض ہیں میں بھی ناراض ہوں،اب یہ ناراضگیاں ختم ہوجانی چاہییں،
فاروق ستار نے کہاکہ ہمارے حصے ہوجائیں مگرووٹ بینک کےنہیں ہونے چاہییں،لوگوں کو اپنے پیروں پرکھڑا کرنا ہے،
بہت سی مائیں بہنیں بھی بیروزگاری کا شکارہیں،ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں، انسانوں کی خدمت تمام عبادتوں میں سب سے بڑی عبادت ہے۔