چیف جسٹس کا جناح اسپتال لاہور اور شیخ زید اسپتال کا دورہ

لاہور: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جناح اسپتال لاہور کا دورہ کیاہے، چیف جسٹس نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے مسائل دریافت کیے۔ چیف جسٹس نے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سہولیات کی عدم فراہمی پر ایم ایس اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل کی سرزنش کی ہے۔
علامہ اقبال میڈیکل کے پرنسپل نے مشینوں سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے ایم آر آئی مشین خراب ہونے پر ایم ایس عاصم حمید اور پرنسپل راشد ضیا کی سرزنش کی۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس نے شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا اور لیورٹرانسپلانٹ یونٹ،ایمرجنسی وارڈ اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔
چیف جسٹس سے پیرامیڈیکل سٹاف کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس نےدورے کے دوران نرسز سے سوال کیا کہ آپ وفاق میں رہنا چاہتی ہیں یایہیں رہنا چاہتی ہیں؟ جس پر نرسز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم وفاق کے زیرانتظام رہناچاہتے ہیں۔