بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان

کوئٹہ : بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کردیا گیا،اپنی پارٹی کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان بلوچستان متحدہ محاذ کے سربراہ سراج رئیسانی نے کیا۔
اس موقع پر سراج رئیسانی کا کہنا تھا کہ امید ہے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی محرومیاں دور کرے گی، پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرینگے۔
اس کے علاوہ سردارنور احمد بنگلزئی بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔