اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (گلالئی )کی سربراہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ پورے پاکستان کا کچرا پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے انقلاب فرانس میں آیا تھا اب پاکستان میں آئے گا۔اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلائی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا کہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں پر قبضہ مافیہ کا راج ہے۔
اقتدار میں آ کر ان کے خلاف جنگ کروں گی۔عائشہ گلالئی نے خواجہ سراؤں کو چار پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے خود چھ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔