اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سرتاج عزیز نے کہا کہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پانی کا بحران آبا دی کے بے تحاشہ پھیلاؤ کی وجہ سے ہے ہمار ی آبادی بڑھنے کی شرح ، چائنہ ، بنگلہ دیش اور بھارت سے زیادہ ہے ۔
انہوںنے کہاکہ جب پاکستان بنا اس وقت ملک کی آباد ی 4کروڑ تھی اور اب 20کروڑ ہے ۔سرتاج عزیز نے کہاکہ ہم نے اپنے زیر زمین پانی کو بہت بری طرح استعمال کیا ہے ۔
اگر پانی کو ٹیکنالوجی کے ذریعے استعمال کیا جائے تو ہم دوگنی زمین کو سیراب کر سکتے ہیں اور پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکتاہے ۔
سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پانی کا ضیاع روکنے کیلئے گراؤنڈ واٹر اتھارٹیز بنانے کی تجویز دیدی گئی ہے جس پر عمل در آمد سے پانی کی کمی سے بچا جاسکتا ہے ۔