لاہور: پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، جس کے بعدمعاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ رانا ثنا اللہ اور میاں محمودالرشید کے درمیان رابطے کے بعد کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ آج رات بارہ بجے کے بعد پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا اور دونوں جانب سے دو دو نام کمیٹی کو دیے جائیں گے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید عمران خان سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی ارکان کے ناموں کا اعلان کریں گے اور آج شام تک اسپیکر کو نام بھجوا دیے جائیں گے۔
جبکہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ شاید پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے پیدا نہ ہو اور معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاجائے۔