بنکاک: تھائی لینڈ میں پلاسٹک کے 80 تھیلے نگلنے والی وہیل موت سے لڑتے لڑتے ہلاک ہوگئی ، جنوبی تھائی لینڈ کے ساحل پر ایک پائلٹ وہیل نیم مردہ حالت میں پائی گئی تھی، جس کے بعد وہیل کی جان بچانے کیلئے کوششیں کی گئیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوااور دوران علاج ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
وہیل کے مرنے کے بعد جب ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو اس کے معدے میں پلاسٹک کے 80 بڑے تھیلے تھے جن کا وزن 3 پاؤنڈ کے برابر تھا جس کے باعث وہیل کوئی بھی غذا نہیں لے پارہی تھی اور جس کی وجہ سے معدے میں کسی اور غذا کی کوئی جگہ نہیں بچی تھی۔
اس کی موت کی وجہ بھی یہی پلاسٹک کے تھیلے تھے۔سمندری حیات کے ماہر تھیمرونگ ناواسوات کا کہنا تھا کہ اگر اتنے پلاسٹک کے تھیلے کسی انسان کے معدے میں بھی چلے جائیں تو اس کی موت واقع ہوجائے گی۔