اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبونے والوں کا قانون کے شکنجے میں جکڑے جانا نوشتہ دیوار ہے۔ پنجاب میں نیب جہاں ہاتھ ڈالتی ہے بدعنوانی کی داستان موجود ہوتی ہے۔
تمام منصوبوں میں اپنے رشتہ داروں اور فرنٹ مینوں کے ذریعے کک بیکس کمیشن کے ذریعے ذاتی کاروباری سلطنتیں کھڑی کی گئیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی، لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کا نکتہ آغاز ہے۔
عدالتی پیشی پر شہباز شریف نے بدزبانی کرکے گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا، دامن صاف نہیں اسلئے بدحواسی سامنے آئی ، لالچی گروہ نے صاف پانی کے نام پر نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنے مکروہ فعل انسانی جانوں سے دشمنی بھی ثابت کی ہے۔