نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

کوئٹہ :عبد القدوس بزنجو اور عبد الرحیم زیاتوال میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا ،نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے ہونیوالا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔ حکومت اور اپوزیشن نے دو دو نام پالیمانی کمیٹی کو بھیجنے کافیصلہ کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیا ۔