مروہ جمعے کی صبح گھرکے قریب دکان سے چیز لینے گئی تھی واپس نہیں آئی۔فائل فوٹو
مروہ جمعے کی صبح گھرکے قریب دکان سے چیز لینے گئی تھی واپس نہیں آئی۔فائل فوٹو

لاہور سے 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پانچ سالہ جمیل عرف مون کل نشترکالونی سروبا گارڈن سے اغوا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم حسنین کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ قاتل حسنین مقتول جمیل عرف مون کا قریبی رشتے دار ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بچے کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا۔