فرنٹیئرکور نے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایف سی حکام کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اوربیگناہ شہریوں پر بارودی مائینر کے ذریعے حملوں ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ۔