اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موثر امیج اجاگر کرنے کے لئے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے۔
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خارجہ پالیسی، عالمی حالات اور معاشی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موثرامیج اجاگر کرنے کے لئے مضبوط خارجہ پالیسی ناگزیر ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم نے بروقت انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام درکار فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔