اسلام آباد: ملک بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پردو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے بعد عام افراد کیلئے نئے اسلحہ لائسنس کیلئے این ٹی این لازمی درکار ہوگا جبکہ سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ طورپراجازت نامہ دینے کے پابند ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے نئی پالیسی بھی جاری کردی ہے جس کے تحت ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنراسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مجازہوگا۔