صاف پانی کیس، نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود شہباز شریف پیش نہ ہوئے

لاہور: صاف پانی کرپشن کیس پر نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر شہباز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش نہ ہوئے۔
نیب کی جانب سے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کا ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 4 جون کو ٹھوکر نیاز بیگ آفس میں طلب کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے ان کے نمائندے امیر افضل نیب میں پیش ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی مصروفیات سے آگاہ کیا جس پر نیب نے شہبازشریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔