ریحام خان کو لندن میں قانونی نوٹس

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو لندن میں قانونی نوٹس بھیج دیا گیاہے، نوٹس سابق کرکٹراور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ، اعجاز الرحمان ، انیلہ خواجہ نے بھیجوایاہے۔
لندن میں ریحام خان کو نوٹس کتاب میں لگائے گئے الزامات پر بھجوایا گیاہے۔
نوٹس میں لکھا گیاہے کہ ریحام خان نے کتاب جھوٹ اور گھٹیا الزام کا مجموعہ ہے، مجوزہ کتاب میں ریحام خان نے موکلوں پر جھوٹ پر مبنی الزامات لگائے ہیں۔