اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی کو الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔
بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ حمزہ علی عباسی نےجھوٹا الزام لگایاہے اور میرے متعلق میڈ یا پر بے بنیادخبریں پھیلائی ہیں اور شہباز شریف سے پیسے لینے کا بھی الزام لگایاہے ۔
نوٹس میں ریحام خان نے مزید کہا کہ مجھ پر احسن اقبال سے رابطے کا بھی الزام لگا یا گیا جس پر حمزہ علی عباسی وضاحت پیش کریں ۔