ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے“گوعمران گو ۔نواز شریف

اسلام آباد:گولڑہ شریف میں مسلم لیگ ن کاورکرز کنونشن، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،کارکنوں کے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے ، نواز شریف کے حق میں بھی نعرے لگائے اس موقع پر نوازشریف اور مریم نواز نے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
کنونشن سے خطاب کرتےہوئےمسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا کہ وزارت عظمیٰ ہار کر پاکستان کو جتوانے کیلئے نکلا ہوں،میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ،میرے خلاف فیصلے کوواپس ہونا چاہئے ۔
نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے“گوعمران گو ۔عمران خان نے ہم کو کام نہیں کرنے دیا ۔ اگر ہم کو کام سے نہ روکا جاتا توہم سو گنا کام کرتے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کے خیبر پختونخوا میں کیاکام کیا؟ ہمار ی کوششوں سے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے ۔
دودن پہلے شاہد خاقان عباسی نے چابیاں پکڑائی تھیں جب انہوں نے چابیاں پکڑائیں تو زیرو لوڈ شیڈنگ تھی لیکن حیرت ہے اب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔