اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں جس قسم کے الزامات لگائے ہیں اس پر ان کوفوجداری مقدمات کاسامنا کرنا ہو گا ،پاکستان کے اسلامی قانون کے تحت ان کے خلاف حدود کا مقدمہ درج ہوگا ،مسلم لیگ (ن) کے پے رول پر ہیں اور اس کتاب کوچھاپنے کا ایجنڈا بالکل سیاسی ہے ۔
ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کو اس گند میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے ان پر ایسے الزامات لگتے رہتے ہیں۔
عمران خان نے ان کے بارے میں پہلے بھی کوئی بات نہیں کی تھی اورشائد نہ اب کریں۔فواد چوہدری نے کہاکہ حمزہ علی عباسی اگر کوئی بات کہیں گے تو اس کے جوابدہ حمزہ علی عباسی ہیں تحریک انصاف نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی جانب سے ریحام خان کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا ۔ پاکستان کے اسلامی قانون کے مطابق ریحام پر قذف کا مقدمہ درج ہوگا اور جس قسم کی کتاب انہوں نے لکھی ہے اس پر ان کی باقی عمر جیل میں گزرے گی ۔