لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سزا پانے والے مجرم شاہ حسین بخاری کو بری کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شاہ حسین کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے فریقین کے وکلاء کے دلائل اور بحث کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ خدیجہ حملہ کیس میں مجسٹریٹ کورٹ نے کیس میں شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
خدیجہ حملہ کیس میں ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کے بیٹے ہیں جن کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔