ریحام خان کی کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

 

اسلام ٓاباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نوٹس بھجوانے کا مقصد مجھے ڈرانا اور دھمکانا اور ایک عورت کو خاموش کرانی کی کوشش ہے، یہ لوگ کافی عرصے سے ایسا کرتے رہے ہیں ،یہ لوگ میری کتاب سے خوفزدہ ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے بھجوائے گئے نوٹس کی جگہ ردی کی ٹوکری ہے،پی ٹی آئی والوں نے عادت بنالی ہے کہ راہ چلتے ہوئے الزام لگانا ہے،حمزہ عباسی کے ذریعے اگست 2017 سے مجھے ای میلز کرکے ہراساں کیا گیا،اس کے بعد انہوں نے ایک دکان میں میری اور حسین حقانی کی خفیہ ملاقات کی ویڈیو جاری کرائی، یہ سب کچھ اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ یہ میری کتاب سے خوفزدہ ہیں ،ریحام خان نے کہا کہ ابھی تک کتاب شائع نہیں کی،کتاب میں کیا لکھا ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہوں گی کیونکہ میں قوانین پر پابندی کرنے کی قائل ہوں،اگر کوئی مجھ سے اس بارے میں پوچھنا چاہتا ہے تو وہ کٹہرے میں آئے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی کتاب شائع نہیں کی ہے اگر حمزہ عباسی اور دیگر 4 لوگوں کے پاس میری کتاب کا مسودہ ہے تو وہ میری یا میری ٹیم کے ذریعے انہیں نہیں ملا،جس سے لگتا ہے کہ انہوں نے کتاب چوری کی ہے،جو غیر قانونی حرکت ہے،ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس کتابم کا مسودہ کہاں سے آیا ہے،یہ 4 لوگ ٹیلی ویژن چینلز پر آکر مجھے ہراساں کر رہے ہیں،کتاب کے بارے میں اپنے وکلا سے مشورے کے بغیر کچھ نہیں کہوں گی،انہوں نے کہا کہ جب کتاب منظر عام پر آئے گی تو پتہ چل جائے گا کہ اس میں کس کس کا ذکر ہے،کتاب میں انیلا خواجہ کا ذکر بھی ہوسکتا ہے،ریحام خان نے کہا کہ میں نے ؎بحیثیت ماں ایک بیٹی اور صحافی کی کتاب لکھی ہے میں نے کتاب میں عوامی مفاد سے متعلق باتیں لکھی ہیں،میری کتاب میں میاں بیوی کے درمیاں ذاتی نوعیت کی باتیں نہیں لکھی گئی ہیں،میں نے کتاب میں اپنی کہانی لکھی ہےاور نظریاتی اختلاف کے بارے میں لکھاہے،ریحام خان نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس کتاب کا موسودہ کہاں سے ٓآیا یہ انہیں بتانا پڑے گا،ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ انہوں نے میری کتاب ہیک کی ہے جو جرم ہے،میں نے جو کچھ لکھا ہے میری ذاتی ملکیت ہے،ریحام خان نے کہا کہ میری مرضی ہے کتاب کب شائع کرتی ہوں چاہوں تو جولائی میں شائع کروں یا پھر اگلے برس شائع کروں،یہ لوگ مجھے نوٹس بھجوا کر ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر میں ان ہتکھنڈوں سے ڈرنے والی نہیں،ریحام خان نے کہا کہ کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں کروں کی گی،ابھی کتاب ایڈیٹنگ اور پروف کے مرحلے سے گزررہی ہے،ریحام خان نے کہا کہ میں نے کتاب لکھنا ستمبر اکتوبر لکھنا شروع کی ،جب تحریک انصاف کی جانب سے مجھے قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں تو میں نے کتاب لکھنے کے بارے میں سوچا،یہ لوگ میرے بچوں کے بارے میں عجیب عجیب قسم کی باتیں لکھ رہے ہیں ،ریحام خان نے کہا کہ ڈرگ کوکین گرلز بوائز سے متعلق ساری باتیں مجھے عمران خان سے شادی کے بعد میں پتہ چلیں،اگر مجھے یہ باتیں پہلے معلوم ہوتیں تو ہرگز شادی نہیں کرتی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے کہتی ہوں کہ اپنا وکیل اور میڈیا ٹیم بدل لے،اس سے آپ اپنا نقصان کر رہے ہیں،ریحام خان نے کہا کہ کتاب پر میں اور میرا بیٹا کام کر رہے ہیں ، کتاب شائع کرنے کے حوالے سے ترکی گئی تھی،ہم جہاں جہاں جاتے ہیں یہ لوگ ہمارا پیچھا کررہے ہیں ہمارے فون کالز ٹیپ کئے جا ررہے ہیں ، تحریک انصاف ایک نہتی عورت کو بار بار ہراساں کر رہی ہے،کتاب کے شائع ہونے کے کیا اثرات ہوں گے مجھے کوئی پرواہ نہیں،انہوں نے کہا کہ حمزہ عباسی نے شہباز شریف اور عمران خان کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے وہ میں نے اپنی کتاب میں نہیں لکھا ہے، میں نے کتاب میں شہباز شریف کی تعریفیں نہیں کی بلکہ ان سےجو ملاقاتیں ہوئیں ان کے بارے میں باتیں لکھی ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کا مسودہ چوری نہیں کیا گیا،خوشی ہے کہ ریحام خان نےہماری باتوں کی تردید نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریحام خان جلد از جلد اپنی کتاب شائع کرے تاکہ ہم لندن میں ان کے خلاف عدالتوں میں جائیں،ریحام خان ہیکنگ اور چوری کا غلط الزام لگا رہی ہیں ، انہیں ان الزامات کا ثبوت دینا ہوگا،حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے خود اپنی کتاب کا مسودہ ایک شخص کو ای میل کیا تھا اس شخص کا نام میں نہیں بتا سکتا،حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یا سارا مواد میں خود عمران خان کے پاس لے کر گیا تھا،میں نے عمران خان کو ای میلز اور شہباز شریف کا کتاب شائع کرنے کے لئے پیسے دینے کے حوالے سے بھی بتایا تھا،حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان سے پوچھا جائے کہ کتاب شائع کرنے کے لئے کروڑوں روپے کہاں سے آئے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس ثبوت نہیں اطلاعات ہیں،ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے،حمزہ علی عباسی نے پروگرام میں ریحام خان کی ای میلز دکھاتے ہوئے کہا کہ ای میلز تو ریحام خان نے مجھے بھی کئے ہیں،ریحام خان کا منصوبہ تھا کہ الیکشن سے پہلے کتاب منظر عام پر لائیں گی،حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں ایک ہفتے تک ان چیزوں کو اچھالوں گا جب ہوا نکل جائے گی تو اس کے بعد پاکستان کے اصل ایشوز پر آوں گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں ایسے لوگ بھی دنیا میں ہیں جو پیسے کے لیے گھٹیا کام کرسکتے ہیں۔ میرے بچے کیا سوچ رہے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اگر کتاب میں ایسا کچھ نہیں ہے تو ریحام خان تردید کردیتیں، اگر یہ سب باتیں ہوئی تومیں آخرتک جاؤں گا۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے ریحام خان کے خلاف کارروائی کے لیے انگلینڈ یا امریکا جانا پڑے توجاؤں گا۔میں اپنے کپتان کی اہلیہ سے ایسی بے ہودہ بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔