الیکشن کمیشن نے 31مئی کے بعد کےتقرر و تبادلے منسوخ کردیئے

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےالیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے 31 مئی کے بعد ہونے والے تقرر و تبادلے منسوخ کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد پابندی کے باوجود 31 مئی کے بعد کی جانے والی تمام تقرریاں اور تبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرر و تبادلے آرٹیکل 218 کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد نگراں حکومت کا کسی بھی تقرر اور تبادلے سے پہلے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ضروری ہے۔