اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اب اگر لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے توا س کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے۔
اسلام آبادمیں احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران سانق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر کے گئے اور ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اگر اب بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے سوال پر نواز شریف نے جواب دیا کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
نواز شریف نے مزیدکہا کہ حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے، قومی کمیشن بنے گا جو حساب کتاب کرے گا، پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔
ریحام خان کی کتاب سے متعلق نوازشریف نے کہا کہ اورکچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ چینل بند کرنا، میڈیا کو دھمکیاں دینا پرانی یادگارہیں، اب اگرحکومت ملی تو قومی کمیشن بنائیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے، ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم بہت ضروری ہیں، بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کے لیے سو ارب روپے جاری کیے، ہم نے دیامر بھاشا ڈیم پرکام شروع کرایا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں اب سنبھلنا چاہیے جب کہ انہوں نے ایک شعر بھی پڑھا۔جو ٹھوکر نہ کھائے نہیں جیت اس کیجو گر کر سنبھل جائے ہے جیت اس کی