جسٹس (ر) دوست محمد خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

جسٹس (ر) دوست محمد خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کونگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے4 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے جس پر آج چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا اور بھیجوائے گئے ناموں کے کوائف کو سامنے رکھ کر باہمی اتفاق رائے سے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام فائنل کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کا نام گورنر خیبرپختونخوا کو بھیجے گاجس کے بعد وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گئے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے 4 نام سامنے آئے تھے۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے 4 نام دیئے گئے تھے، جن میں حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی کے نام شامل تھے، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کا نام دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس جب کہ سپریم کورٹ کورٹ کے فاضل جج بھی رہ چکے ہیں ، وہ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے چند ماہ قبل ہی ریٹائرہوئے ہیں