امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصّے میں مقیم ایک چھوٹے بچے سے اپنے بھائی کو لاحق مہلک بیماری کا علاج کروانے کے لیے ایک روز میں 6 ہزار ڈالر کی خطیر رقم جمع کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک 9 سالہ بچے( اینڈرو ایمرے)نے اپنے بیمار بھائی( ڈیلن )کی مدد کے لیے لیموں کا جُوس فروخت کر کے صرف دو گھنٹے کے اندر 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کر لی۔
اینڈرو ایمرےکا کہناتھا کہ وہ اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کی بیماری کے حوالے سے آنے والے اخراجات میں اپنے والدین کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
ایمرے کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم کو اپنے بھائی پر خرچ کرے گا اور اس میں سے اپنے بھائی کے لیے ٹیڈی بیئر بھی خریدے گا۔
جبکہ اینڈرو ایمرے کی ماں کا کہنا ہے کہ اینڈرو کا اپنے چھوٹے بھائی کے لیے عطیات جمع کرنا اُس کی ڈیلن سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ ڈیلن ’کیرابی‘ نامی مہلک بیماری میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور مہلک اعصابی مرض ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند روز قبل جنوبی کیرولینا کے رہائشی ایمرے نے ساؤتھ کیرولینا کے علاقے گرین وڈ کے پرانے ٹرکوں کے بازار میں دو گھنٹے تک لیموں کا جوس اور اپنے کپڑے فروخت کرکے 6ہزار ڈالر جمع کیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کیے گئے کپڑوں پر اینڈرو ایمرے کے شیر خوار بھائی کی ’ٹیم ڈیلن‘ کا لوگو نمایاں تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایمرے ’گو فاؤنڈ می‘ نامی ویب سائٹ سے 1300 ڈالر پہلے ہی جمع کر چکا تھا۔