اسلام آباد ہائیکورٹ ۔ نواز شریف کو توہین عدالت کانوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی لائیو تقاریر اور بیانات پر متفرق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی توہین کر رہے ہیں ان کی لائیو تقاریر،بیانات اور اخبار میں خبریںشائع کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت3جولائی تک ملتوی کر دی۔