عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے میڈیکل کالجز سے وضاحت طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کالجز کے سربراہوں سے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔
بلوچستان کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے استفسار کیا کہ کیا تمام طلبہ کو داخلے مل گئے ہیں؟
رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے جواب دیا کہ 25 طلبہ کو اب تک داخلے نہیں مل سکے کیونکہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج عدالتی حکم نہیں مان رہا اور آرمی میڈیکل کالج کو جی ایچ کیو کی اجازت کاانتظار ہے۔
عدالت نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، پنجاب میڈیکل کالج اور فیصل آباد ڈاؤ میڈیکل کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے میڈیکل کالجز کے سربراہوں سے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنے پروضاحت طلب کر لی۔