صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ نورین کو نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔
پولیس نے مقتولین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔