29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں۔
اس حوالے سے کہا جارہاہے کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔