خواجہ سرا بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنےکیلئےپہنچ گئے

 

کراچی: انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کیلئے خواجہ سرا بھی صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر پہنچ گئے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے کہ خواجہ سرا بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو انتخابی عمل سے الگ نہیں ہونے دیا جائے گا
،الیکشن کمیشن کے اقدام کے بعد خواجہ سراؤں کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔
فارم میں جنس کی وضاحت کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اس اقدام کو خواجہ سرائوں نے بہت سراہتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہمارا حق دیا ہے، ہم بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق رکھتے ہیں۔