اسلام آباد: پاک فوج کے سابق اہلکارنے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی گزارش کرتے ہوئے 5 ہزار روپے عطیہ کی رقم بھجوادی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق رقم کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں لکھا تھا کہ اس رقم کو ملک کا قرضہ اتارنے کے لئے قومی خزانے میں جمع کرادیا جائے۔
یہ خط منڈی بہاؤالدین کے ریٹائرڈ نائک محمد اسلم کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ یہ خط ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو عدلیہ اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر اعتبار ہے۔ تاہم عطیہ کو محمد اسلم کو واپس کردیا گیا ہے کیونکہ یہ عدلیہ کے اختیار میں نہیں کہ قومی خزانے میں وہ رقم جمع کرائے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں محمد اسلم کی نیک خواہشات کو سراہا گیا ہے۔