اسلام آباد:روس نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے،روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستانی صدر ممنون حسین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے اور ولادی میر پیوٹن اور ممنون حسین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی اور اس حوالے سیکیورٹی ڈویڑن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران پیش رفت سے صدرکو آگاہ کر دیاہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او) کانفرنس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی درخواست کی ۔